9 نومبر 2014 - 11:17
ابوبکر بغدادی اور داعش کے پچاس دیگر سرغنہ ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں بین الاقوامی اتحاد کی بمباری میں داعش کے پچاس سرغنہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ مارے جانے والوں میں ابوبکربغدادی کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اتحاد نے سنیچر کی شام مغربی الانبار میں اس مقام کو نشانہ بنایا جہاں داعش کے سرغنہ اجلاس کررہے تھے۔ اس آپریشن میں ابو بکر بغدادی کاداہنا ہاتھ سمجھا جانے والا ابوہزيفہ الیمنی کی ہلاکت کی بھی خبر ہے جبکہ بعض ذرائع ابلاغ نے داعش سرغنہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مارے جانےوالوں میں دھماکہ خیزمواد کا ماہر عمر العباسی سمیت کئی اہم کمانڈر شامل ہیں۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے ٹھکانے پر بین الاقوامی اتحاد کے حملے میں داعش کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں لیکن داعش نے اس کی ہلاکت کی خبر مسترد کردی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں داعش سرغنہ ابو بکر البغدادی بھی نشانہ بناہے۔بعض رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی حملے میں ابو مسلم ترکمانی بھی مارا گیا جبکہ ابوبکر بغدادی صرف زخمی ہوا ہے۔

داعش نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے تاہم امریکہ کی جانب سے اس پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہيں آیا ہے۔

.......

/169